سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے اجرا کے سلسلے میں پیر 22 اکتوبر سے دو مہینے جاری رہنے والی رجسٹریشن کے لیے گراسی گراؤنڈ آنے والے درخواست دہندگان اور شہریوں کو موقع پر سہولیات کی فراہمی اور اس قومی سکیم کی رجسٹریشن کے افتتاح کے لیے وزیراعلیٰ محمود خان کے دور�ۂسوات سے متعلق تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمحمد فواد خان کی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ وی آئی پی اور پبلک سیکورٹی، آبنوشی اور دیگر سہولیات کی دستیابی کے لیے ضروری فیصلے کیے گئے۔
