Swat

اندھی گولی والا ڈراما فلاپ، ڈراما رچانے والا خود قاتل نکلا

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سوات کے علاقے مدین میں دوست کے ہاتھوں دوست قتل،دوست نے اندھی گولی کا نشانہ بننے کا ڈراما رچایا، تاہم پولیس نے راز اگلواکرملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او مدین حلیم خان کے مطابق دریائے سوات کے کنارے کار میں آنے والے دوست کسی بات پر جھگڑ گئے جس پر ایک دوست ہارون الرشید ولد بخت معراج نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنے دوست پچیس سالہ امداد اللہ ولد محمد رحیم کو قتل کردیا اور اندھی گولی سے نشانہ بننے کا ڈراما رچایا، تاہم پولیس نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہی ملزم سے راز اگلوادیا۔ اسلحہ سمیت گرفتار کرکے اس پر قتل کامقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق وجہ قتل فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی، تاہم ملزم سے تفتیش جاری ہے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔