Swat

آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن کا احتجاج کا اعلان

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)  آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن نے مطالبات حل نہ ہونے کی صورت میں احتجاج اور دھرنے کا اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن کے صوبائی صدر حبیب خان اور سینئر نائب صدر میاں گل علیم نے کہا کہ آل پاکستان پیرامیڈیکس اور حق پرست پیرامیڈیکس کی عدالت عالیہ پشاور ہائیکورٹ میں سٹرکچرنگ کے لیے رٹ پٹیشن کے فیصلے اور سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے ساتھ متعدد میٹنگز اور ان کی منظوری اور ہدایات کے بعد صوبے کے 15 ہزار پیرامیڈیکس کے لیے جو نوٹیفکیشن 11 مئی 2018ء کو ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہوا ہے، اس کو اب تک چھے ماہ کا عرصہ گزر ہو چکا ہے، لیکن اس پر اب تک کوئی عمل درآمد نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ نوٹیفکیشن کے عملی ہونے میں مزید تاخیر پر صوبے کے تمام پیرامیڈیکس ایک پُرامن مظاہرے اور دھرنے کے لیے تیاری کر لیں جس کی ہم عنقریب کال دیں گے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں