سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں مٹلتان کے گورکین پاؤ ر پروجیکٹ میں تنخواہوں کی بندش کے خلاف احتجاج کرنے والے چینی انجینئرز کے ساتھ انتظامیہ کے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ 30 اکتوبر کو سات مہینوں کی تنخواہیں اداکرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ گورکین پاؤرپراجیکٹ میں کام کرنے والے چینی انجینئرز نے گذشتہ سات ماہ سے تنخواہیں بند ہونے پرکام سے بائیکاٹ کا احتجاج کیا تھا اورپروجیکٹ سے نکل گئے تھے، تاہم بعدازاں انہیں پولیس نے سیکورٹی میں بحرین پہنچا کر ان کے ساتھ درال پاؤر پروجیکٹ میں ان سے انتظامیہ اور پولیس نے مذاکرات کیے اور کنسٹرکشن کمپنی سے رابطہ کیا گیا، جس پر کمپنی نے تیس اکتوبر سے پہلے پہلے تمام واجب الادا رقم اداکرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ذرائع کے مطابق پاؤر پروجیکٹ میں کام کرنے والے 19 چینی انجینئرز سمیت دیگر کاریگروں کی تنخواہوں کی مدمیں ایک کروڑ تیس لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔
Swat
