سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل چارباغ کے علاقہ اِلہ آباد کے عوام نے ویمن کیمپس کے لیے اراضی دینے سے انکار کردیا۔ سیکشن فور کے تحت زمینیں لینے کی کوشش کی گئی، تو احتجاج کریں گے۔ صبر کا امتحان نہ لیا جائے۔ غریب اراضی مالکان کامعاشی قتل کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ اس حوالے سے چارباغ کے علاقہ اِلہ آباد،دکوڑک سے تعلق رکھنے والے عمائدین احمد شاہ ایڈووکیٹ ، سلطنت خان، صبا خان، تلارم خان، شال اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اہلِ علاقہ نے اس سے قبل بھی یونیورسٹی آف سوات اوردیگر مقامات کے لیے مارکیٹ سے بھی انتہائی کم نرخ پر اراضی دی ہے۔ اب مزید اراضی دینے کے ہرگز متحمل نہیں ہوسکتے، مگر اس کے باوجود بھی یہاں کی ایسی زمینوں پر سیکشن فور لگایا گیا ہے جن پر سال میں کئی قسم کے باغات اور فصلوں کی پیداوارہوتی ہے جو اراضی مالکان کا واحد ذریعۂ معاش ہیں۔
Swat
