سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام) خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اسد قاسم نے کہاہے کہ اتھارٹی کی اولین ترجیح عوام کے لیے صاف اور معیاری خور و نوش کی فراہمی ہے۔ یہ گورنمنٹ ادارہ ہے اور ٹی ایم اے بھی ایک گورنمنٹ ادارہ ہے۔ یہ دونوں ادارے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔ لہٰذا اگر کسی کو کوئی اعتراض یا شکایت ہے، تو آپس میں مل بیٹھ کر حل کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سیدو شریف میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے جتنے بھی قوانین کام کررہے تھے، وہ 2014ء کے سیکشن 49 کے تحت فوڈ سیفٹی قانون کے نفاذ کے بعد ختم ہوچکے ہیں۔ اتھارٹی کے کام شروع کرنے پر ملاکنڈ ڈویژن میں جتنی بھی بیکری اور پاپڑ کی فیکٹریاں وغیرہ ہیں، ان میں کافی بہتری آئی ہے۔ کیوں کہ ناقص پاپڑ سے بچوں کی صحت براہ راست متاثر ہوتی ہے۔ اب تک 18 پاپڑ اور چپس بنانے والے کارخانوں کو این او سی اور لائسنس ایشو ہوگئے ہیں جو فوڈ اتھارٹی کے قوانین پر پورا اترتے ہیں۔
Swat
