Swat

شرپسند عناصر غیر قانونی تعمیرات بارے بیان بازی بند کریں، باز خان

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)  یوسی گل کدہ کے سابق تحصیل کونسلر اور پی ٹی آئی کے رہنما زاہد خان عرف باز خان نے کہا ہے کہ گذشتہ روز چند شرپسند عناصر کی جانب سے سیدو شریف قبرستان میں غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے بیان بازی کی گئی، جس میں انہوں نے علاقہ معززین پر بے جا الزام تراشی کی ہے۔ قبرستان میں غیر قانونی تعمیرات روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیدو شریف مقبرے کے باہر جائیداد ہماری ملکیت ہے۔ اس سے قبل ان لوگوں نے ڈپٹی کمشنر سوات کو ایک درخواست بھی دی تھی جس میں مکمل انکوائری کے بعد ہمارے حق میں فیصلہ کیا گیا تھا۔ مذکورہ جائیداد کو ہماری ملکیت تسلیم کیا گیا ہے اور حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔