سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) مینگورہ، چکدرہ روڈ پر تعمیراتی کام کی بندش کے خلاف روڈ پر واقع مختلف علاقوں کے لوگوں نے مین روڈ بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے اوڈیگرام کے مقام پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ روڈ پر تارکول کا کام بند کردیا گیا ہے۔ سڑک پر پانی کے چھڑکاؤ کا بھی کوئی انتظام نہیں۔دھول سے آس پاس کے گھروں میں رہنے والے لوگ مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ مظاہرین نے روڈ پر فوری طور پر تارکول کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کی وجہ سے مینگورہ، چکدرہ روڈ پر کئی گھنٹوں تک ٹریفک معطل رہی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں دونوں اطراف لگی ہوئی تھیں۔ بعد میں انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے روڈ کھول دیا اور منتشر ہوگئے۔
Swat
