Swat

چیئرمین جہانزیب نفیس ایڈوکیٹ کی زیر صدارت ڈسڑکٹ پبلک سیفٹی کمیشن کا اجلاس

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)    ڈسڑکٹ پبلک سیفٹی کمیشن سوات کا اجلاس کچہری سیکرٹریٹ گلکدہ میں چیئرمین جہانزیب نفیس ایڈوکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام شعبوں سے ممبران نے شرکت کی۔ کمیشن نے خیبرپختونخوا پولیس ایکٹ 2017ء کے آرٹیکل 52 (ج) کے تحت پولیس کے خلاف عوام کی شکایات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ان میں بعض شکایات کا فوری طور پر ازالہ کرنے کیلئے موقع پر ہدایات جاری کی گئیں جبکہ بے بنیاد شکایات کو خارج کیا گیا۔ اس موقع پر عوام کو ہدایت ہوئی کہ پولیس کے خلاف بے بنیاد شکایات درج نہ کی جائیں، تاکہ پولیس اپنی ڈیوٹی یکسوئی سے نبھائیں۔ اسی طرح پولیس کو ہدایت ہوئی کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور عوام کے ساتھ خوش اسلوبی اور شائستگی سے پیش آیا جائے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں