Swat

ضلعی کچہری میں قتل، احتجاج کے طور پر وکلا کی ہڑتال

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)   ضلعی کچہری سیدو شریف میں عدالت میں پیشی کے لئے آنے والی لڑکی کے قتل کے خلاف سوات کے وکلا نے ہڑتال کی اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ احاطۂ عدالت میں لڑکی کے قتل کے فوراً بعد وکلا نے ہنگامی اجلاس میں ہڑتال کا اعلان کیا جس کے بعد وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ واقعہ پر احتجاج کیا گیا اور کہا گیا کہ عدالت میں لڑکی کا قتل پولیس کی سیکورٹی پر سوالیہ نشان ہے۔ سوات کے سخت ترین اور ریڈ زون سمجھنے والے ضلعی کچہری میں لڑکی کا قتل پولیس سیکورٹی پر سوالیہ نشان بن گیا۔ اس کمپاؤنڈ کے اند سیشن جج سے لے کر سول ججز اور انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے ساتھ ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او سمیت متعدد سرکاری افسران کے دفاتر موجود ہیں۔ کچہری کے اندر جانے والے افراد کی دو جگہوں پر تلاشی لی جاتی ہے جس کے بعد کچہری کے اندر لوگوں کو جانے دیا جاتا ہے، لیکن گذشتہ روز کے واقعہ میں ملزم دو جگہوں پر سخت تلاشی کے باوجود بڑا خنجر لے کر اندر کیسے داخل ہوا؟ یہ پولیس سیکورٹی پر سوالیہ نشان بن گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔