Swat

چپریا ل، بیوی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سوات میں چپریا ل پولیس نے بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ چپریال شہنشاہ خان کے مطابق دو روز قبل رات کے وقت نواحی علاقے چیتوڑہ میں ملزم زیارت خان نے اپنی ناراض بیوی مسماۃ (ع) کو میکے جاکر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس کے خلاف باقاعدہ قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔