سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) صوبے کے دیگر حصوں کی طرح سوات میں بھی اے این پی نے ایس پی طاہر داوڑ کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ضلعی صدر شیرشاہ خان کی قیادت میں مظاہرین جلوس کی شکل میں نشاط چوک پہنچے جہاں مظاہرین سے اپنے خطاب میں مقررین نے طاہر داوڑ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور پختونوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔
Swat
