Swat

جہانزیب کالج، شعبۂ تاریخ میں یک روزہ سیمینار

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)  شعبہ تاریخ گورنمنٹ جہان زیب کالج سوات نے ’’گندھارن سکلپ چرز: دی ورک آف اے کیٹلاگر‘‘ کے موضوع پرایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان میں اطالوی آرکیالو جیکل مشن کے ڈاکٹر اینتونیو اماتو نے سیمینار کے موضوع پر خطاب کیا۔ انھوں نے گندھارا کے مجسموں کے حوالے سے معلومات ڈیجیٹل صورت کو منتقل کرنے میں درپیش مسائل اور اس کام کو سائنسی بنیادوں پرسر انجام دینے کے ضمن میں مختلف مراحل اور احتیاطی تدابیر پر بات کی۔ انھوں نے سامعین کو سمجھانے کے لیے تصاویر کے ذریعے مختلف پہلوؤں کی وضاحت کی۔ سیمینار کے آخر میں شعبۂ تاریخ کے چیئرمین ڈاکٹر سلطان روم نے ڈاکٹراینتونیو اماتو، پروفیسروں اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔