Swat

اتروڑ،کمسن بہنیں دریا کے اوپر بنے لکڑی کے پل سے گرکر جاں بحق

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)   سوات کے علاقے اتروڑ میں2کمسن بہنیں لکڑی کے رابطہ پل سے گر کردریائے سوات میں ڈوب گئیں۔ لاشیں برآمد کرلی گئیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق وادئی کالام کے بالائی علاقے اتروڑ میں محمد نذیر کی دو کمسن بہنیں نو سالہ ریحانہ اورچھ سالہ رحیمہ لکڑی کا رابطہ پل پار کررہی تھیں کہ اس دوران رحیمہ کا پاؤں پھسل کر نہر میں جاگری جس پر بڑی بہن نے چھوٹی بہن کو بچانے کے لئے دریا میں چھلانگ لگادی۔دونوں پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔ مقامی افراد نے امدادی کاررائیاں کرتے ہوئے دونوں بچیوں کی لاشیں نکال دیں جنہیں بعدازاں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔