سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) تحصیل کونسل بابوزئ(مینگورہ) کا اجلاس زیر صدارت کنونیئر تحصیل نائب ناظم فضل حمید خان منعقد ہوا جس میں تحصیل میونسپل آفیسر زبیر خان، ڈی ایس پی حبیب اللہ خان کے علاوہ ٹی ایم اے سٹاف شریک ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل ناظم اکرام خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے بلدیاتی نظام کے حوالے سے جو پالیسی وضع کی ہے، اس میں ہم ردو بدل نہیں کر سکتے۔ صرف تبدیلی کی سفارشات کر سکتے ہیں۔ ہمارے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹی ایم اے پلازہ میں بعض کونسلروں نے خرد برد کا الزام لگا کر ہونے والے آکشن کو کینسل کر دیا تھا۔ اس میں انکوائری مقرر کی گئی اور اس وجہ سے تاخیر ہوئی ہے۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ واسا کی کارکردگی ناقص ہے۔ صفائی، پینے کے پانی کی فراہمی اور دیگر سہولیات دینے میں ناکام ہے۔ صرف تنخواہیں بنا رہی ہے۔ ہمارے حق پر ڈاکا ڈالا گیا ہے، ہمارے ترقیاتی فنڈ کو واسا کی تنخواہیں دینے کیلئے منتقل کیا گیا ہے۔
Swat
