Swat

سوات، پی پی پی کا یومِ تاسیس منایا گیا، کارکنوں اور قائیدین کی شرکت

سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس منایا گیا۔ تقریب میں پارٹی کارکنوں اور قائدین نے کثیرتعدادمیں شرکت کی اورکیک بھی کاٹاگیا۔اس حوالے سے سوات پریس کلب میں تقریب منعقدہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے ضلعی صدر عرفان چٹان، جنرل سیکرٹری اقبال حسین بالے، سابق ضلعی صدر شمشیرعلی خان ایڈووکیٹ، نورسحر اور دیگر مقررین نے کہاکہ اکیاون سال قبل اسی دن ایک سوچ کے تحت پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی گئی تھی جس نے بڑی محدودمدت میں بڑی مقبولیت حاصل کی۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے۔ ہمارے قائدین نے موت قبول کی مگر اصولوں پر سودے بازی نہیں کی اورنہ ہی سیاست اور نظریات پر سمجھوتا کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔