Swat

کالام مہوڈنڈ، محکمہ جنگلات کے اہلکاروں پر مشتعل گروہ کا حملہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کالام کے علاقہ مہو ڈنڈ میں محکمہ جنگلات کی سرکاری زمین سے تجاوزات ہٹانے پر مشتعل لوگوں نے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں پر حملہ کردیا۔ پولیس کے مطابق علاقہ فارسٹر اصغر خان نے پولیس میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے ڈرائیور اور دس اہلکاروں کے ہمراہ کمپارٹ نمبر 23 میں سرکاری زمین سے تجاوزات ہٹا رہے تھے کہ تجاوزت کے مالکان نواب زادہ، جمیل، ضیاء اللہ، گل رحیم ، یوسف، علی رحمان، عرفان سلیم، محمد ضمیر، انعام اللہ، اکرام، محمد سراج، محمد نبی، نور الہادی، عبدالرحمان، محمد زادہ، رحیم، میر باچا اور شیر محمد نے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو مارا پیٹا اور ان کا باوردی گریبان پھاڑ دیا۔ کالام پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے ان کی گرفتاری کی کوشش شروع کردی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔