سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ بیس گھنٹے سے تجاوز کر گئی۔ مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں علی الصباح سوئی گیس کی فراہمی بند کر دی جاتی ہے۔رات بارہ بجے کے بعد کچھ گھنٹوں کے لئے کم پر یشر کے ساتھ گیس کی بحالی کی جاتی ہے جس کی وجہ سے شہر بھر میں صارفین نے ایل پی جی گیس کا استعمال شروع کردیا ہے۔ پچھلے سالوں میں موسم سرما کے دوران میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو صبح چھے بجے سے رات دس بجے تک بند رکھا جاتا تھا لیکن اس سال سیاسی مداخلت کی وجہ سے سی این جی سٹیشنز کھلے ہیں جس کی وجہ سے عام صارفین سوئی گیس کی نعمت سے محروم ہیں۔
Swat
