Swat

سوات، متحدہ مجلس عمل کا اتحاد عملی طور پر ٹوٹ گیا

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)    سوات میں دینی جماعتوں کا اتحاد متحدہ مجلس عمل کا اتحاد عملی طور پر ٹوٹ گیا۔ایم ایم اے میں شامل دو بڑی جماعتوں جے یو آئی (ف) اور جماعت اسلامی نے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں اپنے اپنے امیدوار کھڑے کر دئے جس کے بعد جے یو آئی کے امیدوار ’’کتاب ‘‘ اور جماعت اسلامی کے امیدوار الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ اپنے نشان ’’ترازو‘‘ پر انتخابات لڑیں گے۔ ضمنی بلدیاتی انتخابات میں دونوں جماعتوں کے اپنے ، اپنے انتخابی نشانوں پر الیکشن لڑنے سے عملی طور پر ایم ایم اے کا اتحاد ٹوٹ گیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔