Swat

مینگورہ، گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام کا بارش میں احتجاج

سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام)  مینگورہ سوات میں سوئی گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف سیکڑوں افراد نے بارش میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین میں عام صارفین کے علاوہ منتخب بلدیاتی نمائندے اور ضمنی بلدیاتی انتخابات کے امیدوار بھی شامل تھے۔ مظاہرین نے کمشنر دفتر تک احتجاجی مارچ کیا اور نعرہ بازی کی، جہاں پر مظاہرین کو بتایا گیا کہ آج منگل کو اس بارے مشترکہ اہم اجلاس ہوگا جس میں مسئلہ کے حل کی کوشش کی جائیگی ۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ موسم سرما میں حسب سابق سی این جی سٹیشنوں کو بند کیا جائے، تاکہ عام صارفین کو گیس کی فراہمی جاری رہ سکے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔