Swat

گیس لوڈ شیڈنگ، یونین کونسلوں کے نمائندے عام صارفین سمیت عدالت پہنچ گئے

سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام)  مینگورہ اور سیدو شریف کے مختلف یونین کونسلوں کے منتخب نمائندوں اور صارفین نے محکمہ سوئی گیس کے خلاف تحصیل کونسلر ڈاکٹر خالد محمود کی جانب سے عدالت سیشن جج، تحفظ صارفین کی عدالت میں مقدمہ درج کردیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سوات میں بیس سے چوبیس گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ مقدمہ میں محکمہ سوئی گیس کے جی ایم اور ضلعی انچارج کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت نے مقدمہ میں 17 دسمبر کی تاریخ مقرر کرکے محکمہ سوئی گیس کے اہلکاروں کو عدالت طلب کرلیا ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔