Swat

سوات، سوئی گیس لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج رنگ لے آیا

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سوات میں سوئی گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج کے بعد انتظامیہ نے ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع میں صبح پانچ بجے سے رات دس بجے تک سی این جی بند کرنے کا اعلان کیا۔ اس سلسلے میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع ناظم سوات، ڈی سی سوات، ڈی سی ملاکنڈ، سی این جی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں، محکمہ سوئی گیس کے حکام اور منتخب بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی۔ تحصیل کونسلر ڈاکٹر خالد محمود اور حاجی رسول خان نے اجلاس میں بتا یا کہ پچھلے سالوں میں موسم سرما میں سی این جی سٹیشنز کی بندش کی وجہ سے گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی جاری تھی۔ سی این جی ایسوسی ایشن نے سٹیشن بند کرنے کی مخالفت کی جس کے بعد کمشنر ملاکنڈ ڈویژن بھر میں صبح پانچ سے رات دس بجے تک تمام سی این جی سٹیشنز بند کرنے کا حکم دیا جس پر آج بدھ سے عمل در آمد ہوگا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں