سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں چوکیداری نظام کو بہتر بنانے اور چوری شدہ سامان کی خریداری سے اجتناب کرنے کی دکانداروں کو ہدایات کردی گئیں۔ اس ضمن میں تھانہ خوازہ خیلہ میں انجمن قصابان، جیولری ایسوسی ایشن اور موبائل دکانداروں سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی خوازہ خیلہ سرکل بادشاہ حضرت خان نے کہاکہ تمام دکان دار چوکیداری نظام کو منظم بنائیں اور جہاں پر چوکیدار نہیں وہاں پر چوکیدار کا انتظام کیا جائے۔ انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ چوری شدہ سامان کی خریداری سے اجتناب کیا جائے اور جو بھی خریداری کی جاتی ہے، تو فروخت کنندہ کی مکمل تفصیلات بھی درج کی جائیں تاکہ بعدمیں مسئلہ درپیش نہ ہو ۔
Swat
