Swat

چوری شدہ گاڑیوں کے خلاف سوات پولیس نے لنگوٹ کس لیا، 62 گاڑیاں برآمد

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سوات پولیس کی جانب سے چوری شدہ گاڑیوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔ تین دنوں کے دوران 62 چوری شدہ گاڑیوں کو برآمد کرکے مقدمات درج کرادیے گئے۔ ان گاڑیوں کو کار لفٹروں نے ملک کے مختلف اضلاع سے چوری کرکے سوات پہنچایا تھا۔ پولیس نے ایک اور کارروائی میں موٹر سائیل چوروں حیدرعلی، وقاص، سمیع اللہ، ذیشان اور یوسف کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے دس موٹر سائیکل برآمد کیں۔ ڈی پی او سوات کے مطابق چوری شدہ گاڑیوں کے خلاف آپریشن کو مزید تیز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں