Swat

عوام کو بروقت سہولیات اور خدمات کی فراہمی ہم سب کا فرض ہے، فضل حکیم خان

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)    ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ عوام کو بروقت سہولیات اور خدمات کی فراہمی ہم سب کا فرض ہے۔ پی ٹی آئی کے اراکینِ اسمبلی دن رات عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔ ہماری اصلاحات اور اقدامات سے لوگ خوش ہیں۔ لوگوں کو ہمارے 100 روزہ پلان سے واضح طور پر معلوم ہو چکا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت شاندار طریقے سے عوام کی امنگوں پر پورا اتر رہی ہے، جس پر ہمارے مخالفین کے پیٹ میں مروڑ بھی اٹھنے لگے ہیں۔ موجودہ حکومت عوام کو حقیقی انصاف و خدمات کی فراہمی اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے۔ وہ اپنے دفتر سیدو شریف میں مختلف علاقوں سے آئے وفود سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر لوگوں نے فضل حکیم خان کو اپنے علاقوں کے بعض اجتماعی مسائل سے آگاہ کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔