Swat

کالاکوٹ پولیس کی کارروائی، قتل کے مقدمہ میں دو اشتہاری ملزمان گرفتار

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)   سوات میں کالاکوٹ پولیس نے قتل کے مقدمے میں مطلوب خاتون سمیت 2 اشتہاری ملزمان 28 سال بعدگرفتار کرلیے۔ ملزمہ نے 1990ء میں ساتھی ملزم سے مل کر اپنے شوہر کو قتل کروایا تھا اوراس کے ساتھ فرار ہوگئی تھی۔ ایس ایچ او تھانہ کالاکوٹ عثمان زادہ کے مطابق ملزم نورمحمد ولد احمد شاہ سکنہ دارمئی اور اس کی شادی شدہ سالی مسما ۃ نورجہان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے 22 فروری 1990ء کو اپنی سالی مسماۃ نورجہان کے شوہر بخت شیروان کو قتل کیا اور بعد میں دونوں فرار ہوگئے۔ پولیس نے مسلسل تعاقب کے بعد ملزمان کو 28 سال بعد گرفتار کرلیا ہے، جن سے مزید تفتیش جاری ہے

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔