Swat

بچوں کی تعلیم وتربیت اور کردار سازی پر خصوصی توجہ ضروری ہے، ڈی ای او سوات

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)  ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سوات نواب علی خان نے کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ کے بغیر کسی بھی شعبے میں ترقی اور کامیابی ممکن نہیں۔ طلبہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ بچوں کو تعلیم وتربیت دینے کے ساتھ ان کی کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول کانجو میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے صدار حرا نیشنل سکول ایجوکیشن فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر فضل عزیز نے کی جب کہ تقریب سے سکول کے پرنسپل حمید الحق، عزیز امین، احسان اور پروفیسر فضل سبحان افغانی نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں