Swat

کانجو و مینگورہ بائی پاس فلائی اوو ر منصوبہ، لاگت ایک ارب گیارہ کروڑآئے گی، قاسم خان

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سوات میں بڑھتی ہوئی سیاحتی سرگرمیوں اور ٹریفک ازدحام پر قابو پانے کے لیے کانجو اور مینگورہ بائی پاس فلائی اوو ر کے منصوبے جلد شروع کیے جارہے ہیں، جن پر لاگت کا تخمینہ ایک ارب گیارہ کروڑ روپے ہے۔ صوبائی حکومت نے محکمہ پی کے ایچ اے کو ان کی تعمیر کا ٹاسک حوالہ کردیا ہے۔ رواں مہینے کے آخر میں اس عظیم الشان منصوبے پر تعمیراتی کام شروع ہوجائے گا۔ یہ دونوں منصوبے ڈیڑھ سال کے اندر مکمل ہوں گے۔ ان میں 67 کروڑ روپے تعمیراتی کام جبکہ 44 کروڑ روپے متاثرین کو نقصانات کے معاوضے کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔ یہ بات پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر قاسم خان نے چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان کو بائی پاس روڈ منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔