Swat

ڈی سی سوات کے ہاتھوں خپل کور فاؤنڈیشن کے قائم کردہ ’’خپل کور ولیج ‘‘کے بلاک کا افتتاح

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)   گذشتہ روز صوبے کے سب سے بڑے یتیم خانہ خپل کور فاؤنڈیشن سوات کے قائم کردہ ’’خپل کور ویلج ‘‘کے پہلے بلاک کا افتتاح ڈپٹی کمشنر سوات نے کیا جس میں خپل کو ر فاؤنڈیشن سوات کے یتیم اور بے سہارہ بچوں کے لئے رہنے کا انتظام کیا گیا ہے۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ثاقب رضا اسلم تھے۔ انہوں نے ادارے کی انفرادیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام بہت احسن ہے جس سے بچوں کی بالیدگی گھر جیسے ماحول میں ہوگی۔ انہیں محلے جیسا ماحول ملے گا اور انہیں احساسِ کمتری نہیں ہوگا۔ ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ماڈل دوسرے ادارے بھی اپنا کر بے سہارہ بچوں کے لئے گھر جیسا ماحول مہیا کرکے انہیں ملک و قوم کی ترقی میں یکساں مواقع فراہم کیے جائیں جس سے سب کو دلی سکون ملے گا اور آخرت بھی سنور جائے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔