سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقہ شوخدڑہ میں گذشتہ رات دو گروہوں کے تصادم میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار سمیت دونوں افراد کو سپرد خاک کردیا گیا۔ جمعرات کی رات دو گروہوں کے درمیان معمولی تکرار پر ایک دوسرے پر فائرنگ کے واقعہ میں ایک فریق سے محکمہ پولیس کے اہلکار گل مالی جو چھٹی پر گھر آیا تھا، جاں بحق اور ان کا ساتھی سہراب زخمی ہوگیا تھا۔ دوسرے فریق سے سید علی ولد اکبر علی موقع پر جاں بحق ہوگیا تھا۔ پولیس نے دونوں فریقین کی رپورٹ پر ایک دوسرے کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔
Swat
