Swat

غیر تربیت یافتہ صحافی قوم کو لے ڈوبیں گے، نیاز احمد خان

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)    میڈیا دور جدید کا خطرناک ہتھیار ہے جس کا استعمال انتہائی تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ ذمہ دار افراد کے ہاتھوں میں ہونا چاہیے، ورنہ یہ قوم کو فائدے کی بجائے نقصان بلکہ تباہی سے دوچار کر سکتا ہے۔ اس امر کا اظہار سوات کے سینئر صحافی اور الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن سوات کے صدر نیاز احمد خان نے پختونخوا ریڈیو ایف ایم 98 کے پروگرام ’’د سوات رنگونہ‘‘ میں میڈیا کے عوامی کردار پر خصوصی مذاکرے میں کیا۔ نیاز احمد خان نے کہا کہ صحافت بھی دیگر کئی شعبوں کی طرح ایک حساس شعبہ ہے جس میں صحافت کے شعبہ سے وابستہ لوگ اکثر و بیشتر بڑی مشکل صورتحال میں فرائض انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوات کے کشیدہ حالات میں یہاں کے صحافیوں نے اپنے فرائض منصبی بڑے پیشہ ورانہ انداز میں احسن طریقے سے نبھائے ہیں اور کافی قربانیاں بھی دی ہیں جو قوم کے سامنے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔