Swat

مینگورہ، پولیس نے غیر مقامی گداگروں کے خلاف لنگھوٹ کس لیا، 50ضلع بدر

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)   مینگورہ شہر میں غیر مقامی گداگروں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن،50سے زائد خواتین گداگروں کو حراست میں لے کر ضلع بدر کردیا گیا۔ مینگورہ شہر اور اطراف کے علاقوں کے بازاروں، ورکشاپوں اور گلی کوچوں میں بھیک کی آڑ میں چوری چکاری اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث پانے کی عوامی شکایات پر پولیس نے غیر مقامی خواتین گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دی۔ ڈی ایس پی سٹی سرکل حبیب اللہ خان کے مطابق ابتدائی مرحلے میں تھانہ مینگورہ، تھانہ بنڑ، تھانہ سیدوشریف اور تھانہ رحیم آباد کی حدود میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پچاس سے زائد خواتین گداگروں کو حراست میں لے کرتھانوں میں منتقل کردیا گیا۔بعدازاں انہیں گاڑیوں میں بٹھا کر سوات بدر کردیا گیا، جس پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ پولیس کے مطابق پولیس کا کریک ڈاؤن مسلسل جاری رہے گا ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں