Swat

حلال فوڈ اتھارٹی کا ناقص دودھ کے خلاف آپریشن،کئی دکانیں سیل

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)  حلال فوڈ اتھارٹی نے سوات میں ملاوٹ شدہ دودھ کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا۔ اتھارٹی کے ریجنل ڈائریکٹر محمد اسد قاسم کی ہدایت پر شروع اس مہم کے پہلے روز 43 شیرفروشوں اور ڈیری مراکز کا معائنہ کیا گیا جن متعدد مقامات پر دودھ میں ملاوٹ پائی گئی، اور دودھ مضر صحت قرار پایا گیا، اس پر 1200 لٹر ملاوٹ شدہ دودھ ضائع کرنے کے علاوہ دکان مالکان کو سخت تنبیہ کے ساتھ جرمانہ بھی کیا گیا۔ شدید خلاف ورزی پر بعض دکانوں کو سیل بھی کیا گیا۔ دریں اثنا اتھارٹی نے ایک مقامی کمپنی کے تیار کردہ گوا جوس پر پابندی عائد کر دی ہے، جس میں کیڑے مکوڑوں سے حاصل کردہ E120 کلر کا استعمال ہوا ہے اور یہ حرام و مضر صحت ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔