Swat

صحافی کو ریاستی آئین و قوانین اور معاشرتی اقدار کو مد نظر رکھ کر صحافت کرنا ہوتی ہے، محبوب علی

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  صحافت عظیم پیشہ ہونے کے ساتھ ساتھ ذمہ داری کا شعبہ ہے۔ یہ بات سوات کے سینئر صحافی اور پی ایچ ڈی سکالر محبوب علی خان نے پختونخوا ریڈیو کے پروگرام ’’د سوات رنگونہ‘‘ میں بطورِ مہمان اظہارِ خیال کرتے ہوئے بتائی۔ محبوب علی سے صحافت اور صحافت کے عملی میدان میں صحافیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے مختلف سوالات کئے گئے۔ انہوں نے موجودہ حالات کے تناظر میں ان کے تفصیلی جوابات دیے۔ محبوب علی کا کہنا تھا کہ صحافت پیشے کے اعتبار سے انتہائی معزز مگر نازک ترین پیشہ ہے۔ کیونکہ کسی بھی صحافی کو ریاستی آئین و قوانین اور معاشرتی اقدار کو مد نظر رکھ کر صحافت کرنی ہوتی ہے۔ صحافی کی رپورٹنگ میں خامیوں کا تصور بھی محال ہوتا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔