Swat

30 سال بعد مستعمل انٹی بائیوٹیک ادویات غیر مؤثر ہوجائیں گی، ڈاکٹر اسرارا لحق

سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام)  سیدومیڈیکل کالج کے پر نسپل اور سیدوشریف تدریسی اسپتال کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر اسرارا لحق نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ 30 سال بعد پاکستان میں مستعمل انٹی بائیوٹیک ادویات غیر مؤثر ہوجائیں گی۔ ہم نے تحقیق کرکے نئی ادویات متعارف نہ کرائیں، تو اموات کی شرح میں خطرناک حدتک اضافہ ہوسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این آئی ایچ کی جانب سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور انٹی بائیوٹک ادویات کے حوالے سے اپنے مقالے پیش کئے۔ ڈاکٹر اسرار الحق نے کہاہے کہ اس وقت بھی ایسے امراض سامنے آرہے ہیں جن میں موجودہ انٹی بائیوٹک ادویات غیر مؤثر ثابت ہورہی ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔