سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں بارش اور برف باری کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ گذشتہ رات سوات کے میدانی علاقوں میں بارش، ملم جبہ سمیت بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ کالام میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 5 اور ملم جبہ میں منفی 2 ریکارڈ کیا گیا۔محکمۂ موسمیات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کو مزید بارش اور برف باری کا امکان ہے۔
