Swat

کوکارئی پولیس سادہ کپڑوں میں بھتا خوری کرتی ہے، اعلیٰ حکام نوٹس لیں، عمران و دیگر

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سوات کے برفیلے اور سیاحتی مقام سنگر کو سیر و تفریح کے لئے جانے والے افراد کو کارئی پولیس کے سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں سے تنگ آگئے ۔مینگورہ شہر کے نواحی علاقے بارامہ کے رہائشیوں عمران ولد اسماعیل، سردارعلی ولد خان منیر، عطاء اللہ ولد زیارت گل، فیصل ولد عمر گل، عرفان ولدفضل رحیم کا کہنا ہے کہ وہ گذشتہ روز چھٹی کے دن برف دیکھنے کے لئے سنگر جارہے تھے کہ راستے میں سادہ لباس میں پولیس اہلکاروں نے ان کو روک کر پانچ سو روپے کا مطالبہ کیا اور پیسے نہ دینے پر ان کو تھانہ میں بند کردیا۔ ان کے خلاف پرچہ کا ٹا گیا جن کو اگلے دن مجسٹریٹ نے رہا کر دیا۔ انہوں نے آر پی او اور ڈی پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بارے تحقیقات کرکے ملوث اہلکاروں کو سزا دے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔