سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں نوازشریف کڈنی اسپتال نے سالانہ رپورٹ جاری کردی۔ سال 2018ء کے دوران مجموعی طور پر 68 ہزار سے زائدامریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ 19,450 مریضوں کے ڈائیلاسز اور 1914 بڑے آپریشن کیے گئے۔ 300 مریضوں کے فیل شدہ گردوں کا کامیاب علاج کیا گیا۔ نوازشریف کڈنی اسپتال سوات کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام رحمانی نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ 300 ایسے مریضوں کا بھی کامیاب علاج کیا گیا جن کے گردے مکمل طور پر ناکارہ ہوگئے تھے۔ 19,450 مریضوں کے ڈائیلاسز کیے گئے۔ یورالوجی یونٹ میں 1690 مریضوں کاعلاج کیا گیا۔ اسی طرح ایک سال کے دوران 1 لاکھ 34 ہزار 644 مریضوں کے لیبارٹری ٹیسٹ اور 17,984 مریضوں کا الٹراساؤنڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ انڈورآئی سی یو میں 482 مریضوں کو طبی سہولیات دی گئیں۔
متعلقہ خبریں
- کمنٹس
- فیس بک کمنٹس
