Swat

پوسٹ آفس سوات، ہفتوں پڑے پارسلوں نے مراد سعید کے دعوؤں کی قلعی کھول دی

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)   سوات میں پاکستان پوسٹ کے ذریعے پہنچنے والے پارسل اور رجسٹریاں ہفتوں ہفتوں ڈاکخانوں میں پڑے رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس سے لوگوں کے کئی اہم کام خراب ہونے کے ساتھ ساتھ وقت گزرنے پر مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ اس حوالہ سے ایک شہری فضل ہادی نے بتایا کہ ان کی رجسٹری 29 دسمبر کو امانکوٹ کے ڈاکخانے میں پہنچی، لیکن انہیں بروقت نہ ملی اور 7جنوری کو خود جاکر دیکھا، تو پڑی تھی۔ ڈاکخانوں کے اہلکاروں کا مؤقف ہے کہ عملے کی کمی کے باعث انہیں ترسیل میں مشکلات ہیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر مراد سعید کے دعوؤں کی قلعی بھی کھل گئی۔شہریوں نے مؤثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔