Swat

سوات، نجی بینک میں کام کرنے والی دوشیزہ کی بوری بند لاش برآمد

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)   سوات کے نجی بنک میں کام کرنے والی 23 سالہ دوشیزہ کو نامعلوم افراد نے قتل کرکے لاش بوری میں بند کرکے نالے میں پھینک دی۔ مسماۃ حنا سکنہ شور تحصیل مٹہ مدین کے ایک نجی بنک میں کمپوٹر آپریٹر تھی۔ والدین کے مطابق گذشتہ روز وہ بنک میں کام پر گئی تھی کہ رات تک واپس نہیں آئی۔ اس کے بعد پولیس کے ذریعے اطلاع ملی کہ ان کو نامعلوم افراد نے قتل کیا ہے اور بعد میں لاش بوری بند کرکے نالے میں پھنک دی ہے۔ پولیس نے والد کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔