سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں بارش و برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا۔ جمعرات کی سہ پہر سوات کے میدانی علاقوں میں بارش، کالام اور ملم جبہ سمیت بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کی وجہ سے جاری سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آج جمعہ اور کل ہفتہ کو بھی بارش و برف باری کا امکان ہے۔ برف باری دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں سیاحوں کی سوات آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
Swat
