Swat

نجی بنک اہلکار کے قتل و پولیس اہلکار کے اقدامِ خود کشی کا معمہ حل

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں نجی بنک کی خاتون اہلکار کے قتل اور پولیس اہلکار کے اقدامِ خود کشی کا معمہ حل ہوگیا۔ اقدامِ خود کشی کرنے والے پولیس اہلکار نے ساتھیوں سے مل کر بنک اہلکار اپنی خفیہ بیوی کو خود قتل کیا تھا۔ گذشتہ روز مدین کے نجی بنک میں کام کرنے والی 22 سالہ حنا سکنہ بر شور مٹہ کی بوری بند لاش ملی تھی، جس کے بعد پولیس نے تفتیش کے دوران میں مقتولہ کے گھر میں ان کی ذاتی سوٹ کیس سے نکاح نامہ حاصل کیا تھا، جس میں اس نے پولیس اہلکار عطااللہ سے خفیہ شادی کی تھی۔ پولیس اہلکار جب تفتیش کے لیے پولیس اہلکار کے پاس پہنچے، تو اس نے تھانہ میں باہر نکل کر خود پر فائرنگ کی جو اَب تشویشناک حالت میں پشاور کے ہسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ پولیس اہلکاروں نے نکاح کے دونوں گواہوں کو جب گرفتار کیا، تو انہوں نے اقبال جرم کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پولیس عطااللہ سے مل کر حنا کو مدین میں گاڑی کے اندر فائرنگ کرکے قتل کیا اور پھر لاش مٹہ کی حدود میں بوری میں بند کرکے پھینک دی۔ ملزمان کے مطابق عطااللہ پہلے سے شادی شدہ تھا۔مقتولہ اس پر بوجھ بن رہی تھی جس کی وجہ سے انہوں نے حنا کو قتل کیا ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔