سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات کے سیدوشریف تدریسی اسپتال میں سال 2018ء میں ساڑھے 5 لاکھ مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ جنرل اوپی ڈی میں 92 ہزار اور ایمرجنسی یونٹ میں 3 لاکھ 34 ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ سال بھر کے دوران 11 ہزار سے زائد بچوں کی پیدائش ہوئی۔ 2878 افراد دم توڑ گئے۔ 1 لاکھ سے زائد مریض اسپتال میں داخل کرائے گئے۔ 7لاکھ سے زائد لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے۔ سیدوشریف تدریسی اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ملک سعد اللہ خان کے مطابق روڈ ایکسیڈنٹ کے 4 ہزار سے زائد افراد کو طبی امداد دی گئی۔ سانپ، کتے اور دیگر زہریلی جانوروں کے کاٹے 3300 سے زائد مریضوں کو طبی امداد دی گئی۔ آگ کے 405کیس سامنے آئے۔ لیبرروم میں مجموعی طور پر 11 ہزار سے زائد کیس آئے اور 11 ہزار 89 زندہ بچوں کی پیدا ئش ہوئی۔554بیڈ کے اسپتال میں 1 لاکھ 3 ہزار 966 مریض داخل کرائے گئے جن میں دیگر اسپتالوں سے ریفر مریضوں کی تعداد 1476رہی۔
Swat
