Swat

پولیس شکایات کے ازالہ بارے کمپلنٹ سیل قائم

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  پولیس شکایات کے ازالے کے لئے سوات میں کمپلنٹ سیل کا قیام عمل میں لایا گیا۔ ریجنل پولیس آفیسر محمد سعید خان وزیر نے سیل کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کمپلنٹ سیل کا قیام پولیس کے خلاف عوامی شکایات کا ازالہ کرنا ہے، جس سے پولیس مظالم کا خاتمہ اور پولیس اور عوام کے درمیان رابطے بحال ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنی شکایات فون، میسج اور ای میل کے ذریعے کرسکیں گے جس کا فوری ازالہ کیا جائیگا۔ عوامی شکایات پولیس میں کرپشن، ظلم، تشدد اور حبس بے جا سمیت پولیس کے متعلق ہر قسم کی شکایات رجسٹر کی جائیں گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔