Swat

آل پیرا میڈیکل سٹوڈنٹس ایسو سی ایشن کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)  آل پیرا میڈیکل سٹوڈنٹس ایسو سی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا۔ پیرامیڈیکس جلوس کی شکل میں گراسی گراؤنڈ پہنچے جہاں سے انہوں نے پریس کلب تک احتجاجی مارچ کیا۔ مارچ کے شرکا سے اپنے خطاب میں ایسو سی ایشن کے صدر نعیم سجاد، چیئرمین گلزار اور بخت امین نے کہا کہ ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے، جوناقابل برداشت ہے۔ ہم نے میڈیکل ڈپلومہ کے لیے امتحان میں بہتر پیپرز دیے مگر اس کے باوجود ہمیں فیل کردیا گیا ہے جو ظلم کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک بار پھر متعلقہ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ جو ظلم ہوا ہے، اس کا ازالہ کیا جائے۔ بصورت دیگر ہم21 جنوری کو احتجاجی دھرنا دیں گے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔