سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات بھر میں چہار روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغازکردیا گیا ہے۔ سوات کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 21 تا24 جنوری 2019ء کو ہونے والے اس چہار روزہ انسداد پولیو مہم کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ضلع بھر میں مہم کے دوران دو لاکھ51 ہزار 519 گھرانوں میں موجود 4 لاکھ 78 ہزار 382 بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو مہم کی تیاری کے بارے ایک اجلاس میں اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ گذشتہ کئی سال سے نہ صرف سوات بلکہ ملحقہ اضلاع میں کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
Swat
