سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے علاقہ چینو علی گرامہ میں موٹر کار اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں پک اپ میں سوار خیال محمد اور محمد یاسین سکنہ علی گرامہ اور موٹر کار میں سوار محمد فاروق سکنہ شاہ ڈھیرئی زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
Swat
