سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں دوسرے روز بھی بارش و برف باری کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ ہفتہ کے بعد اتوار کو بھی دن بھر میدانی علاقوں میں بارش، کالام، ملم جبہ اور دیگر بالائی علاقوں میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ برف دیکھنے کے لئے ملک بھر سے سیاحوں کی سوات آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آئینہ دو سے تین روز تک سوات میں بارش و برف باری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے ۔
Swat
