سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقہ شکردرہ میں 27 سالہ شادی شدہ خاتون نے زہریلی دوا پی کر اقدامِ خودکشی کیا۔ پولیس کے مطابق مسماۃ (ر) نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گھر میں موجود زرعی زہریلی دوا پی کر خود کشی کی کوشش کی جس کو بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کے لئے مٹہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Swat
