سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام) سیدو سنٹرل ہسپتال کی کیجولٹی میں روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً 1200 مریض آتے ہیں۔ سالِ گذشتہ میں کل چار لاکھ دس ہزار 99 مریض کیجولٹی میں اٹینڈ کئے گئے، لیکن ان میں زیادہ تر او پی ڈی کے مریض ہوتے ہیں جو آگہی نہ ہونے کی وجہ سے کیجولٹی آتے ہیں۔ حالانکہ کیجولٹی میں صرف ایمرجنسی مریض آسکتے ہیں۔ کیونکہ یہ ناگہانی حادثات کا شعبہ ہے جبکہ عمومی او پی ڈی مریضوں کا رش ہونے کی وجہ سے اکثر حادثاتی مریضوں کو اضافی تکالیف کا سامنا ہوتا ہے جس کا نہ صرف مؤثر تدارک ہونا چاہیے بلکہ اس پر عوامی آگہی بھی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار کیجولٹی انچارج محمد طارق نے پختونخوا ریڈیو سوات کے پروگرام ’’ د سوات رنگونہ ‘‘ میں بحیثیت مہمان اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔
Swat
